ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : نیتراوتی ندی میں تیرنے کے دوران 1 طالب علم غرق - بقیہ چار ساتھیوں کو بچا لیا گیا 

بنٹوال : نیتراوتی ندی میں تیرنے کے دوران 1 طالب علم غرق - بقیہ چار ساتھیوں کو بچا لیا گیا 

Mon, 04 Jul 2022 12:25:10    S.O. News Service

بنٹوال، 4 ؍ جولائی (ایس او نیوز) سنجیوا پاڈو گاوں کے تالے موگارو نامی مقام پر  نیتراوتی ندی میں تیرنے کے لئے جانے والے 5 طالب علموں کے گروپ میں سے ایک طالب ندی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ بقیہ چار طالب علموں کو مقامی افراد نے بچا لیا ۔ ان میں ہرشا نامی طالب علم کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ 
    
مہلوک طالب علم کی شناخت اشویت (19 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پچھلے چند دنوں سے ہونے والی موسلا دھار برسات کی وجہ سے ندی میں طغیانی کی کیفیت بنی ہوئی ہے اور کالج کے طالب علموں کا یہ گروپ شام 4 بجے کے وقت اسی ندی میں تیرنے کے لئے گیا تھا ۔   
    
واقعہ کی خبر ملتے ہی بنٹوال رورل پولیس اسٹیشن کے ایس آئی ہریش موقع پر پہنچ گئے اوراشویت کی لاش تلاش کرنے کے لئے فائر بریگیڈ اور ریور گارڈس کی خدمات حاصل کیں ۔  مگر اس کی لاش کل رات تک دستیاب نہیں ہوئی ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر لیا ہے ۔ 


Share: